مرزا غلام قادر احمد — Page 419
419 محترم مبارک احمد ظفر صاحب - لندن خاکسار کو اُن کے ساتھ خُدام الاحمدیہ مرکز یہ میں دو تین سال کام کرنے کا موقع ملا بڑی میٹھی اور نرم طبیعت کے مالک تھے یہ بڑا ہی تکلیف دہ واقعہ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔آمین محترم بشیر الدین محمود صاحب - نچ برگ یہ ظلم مٹے گا دھرتی سے یا دھرتی خود مٹ جائے گی اللہ تعالیٰ سے التجا ہے کہ ظلم مٹ جائے اور دھرتی قائم رہے۔محترم امة الوكيل صاحبه ( قادر کی بھابھی ) - امریکہ بہت پیاری نچھو! تمہارے لئے جو میرے جذبات ہیں اور دُعائیں ہیں، میں بیان نہیں کرسکتی۔میں نے ہمیشہ تم دونوں سے بہت پیار کیا ہے اور زیادہ اظہار کرنے سے شرماتی ہوں لیکن اب سوچتی ہوں زندگی بہت تھوڑی ہوتی ہے انسان کو اظہار کر دینا چاہیے۔اپنی شادی کے بعد قادر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا وہ پیار کرنے کے قابل تھا۔یہ نہیں کہ اُس کے جانے کے بعد لوگ اُس کی تعریف کرتے ہیں اُس کی زندگی میں بھی اُس کی تعریف کرتے تھے اور نہ جانے کیا کیا خوبیاں تھیں جو لوگوں کو پتہ بھی نہیں تھیں لیکن خدا جانتا ہے اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان میں اس مقام اور اس شہادت کے لئے قادر ہی چنا۔خدا پر یقین رکھو خدا خود تمہارے اور تمہارے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھے گا فائزہ فون پر بتا رہی تھی کہ حضرت صاحب کس طرح تڑپ تڑپ کر دعائیں کر رہے ہیں۔دعائیں کبھی ضائع نہیں ہوتیں۔