مرزا غلام قادر احمد — Page 417
417 غموں کو صبر عطا فرمائے اور صبر کی توفیق کو ایسا لمبا کرے کہ اُس کا فضل ہمیشہ آپ کے اور ہمارے ساتھ رہے۔آمین یا رب العالمین۔اس خلاء کو اپنے فضل بے پایاں سے پُر کرے اور جماعت کو ایسے بے شمار بے نفس قادر عطا فرمائے کہ اصل قادر کی کمی محسوس نہ ہو۔محترم محمد عبدالله ریحان صاحب - ربوه غم دوستوں کی فوت کا ان کی جواناں موت کا بنتے ہیں شمع زندگی اور ڈالتے ہیں روشنی میرے دل صد چاک پر میرے دل صد چاک پر محترم مرزا نصیر احمد صاحب - چٹھی مسیح مانچسٹر انگلستان میاں صاحب! مرحوم شہید کی تربیت اور تعلیم میں آپ دونوں نے اپنی کوششوں اور دُعاؤں کے ذریعے بنیادی رول ادا فرمایا ہے اس لحاظ سے آپ بے حد خوش قسمت اور خوش نصیب والدین ہیں جن کے لختِ جگر کو امام وقت نے بے مثال خراج تحسین ادا فرمایا ہے۔میاں صاحب ربوہ میں تحریک جدید کے حلقہ میں ہمارے ہمسایہ میں تھے اور روزانہ متعدد بار ملاقات ہوتی تھی اکثر وہ اپنے بڑے بچے کو بھی نماز پر لے آتے تھے فی الواقع ان کی طبیعت اور شخصیت بہت ہی دل ربا تھی جب ان سے ملاقات ہوتی ان کے چہرے کی مسکراہٹ نمایاں ہو جاتی۔افسوس ہے کہ اب یہ پیارا چہرہ نظروں سے ہمیشہ کے لئے اوجھل ہو گیا ہے۔محترم عبدالسمیع خان صاحب - لاس اینجلس امریکہ ہمارے بزرگوار والد محترم محمد ظہور خان مرحوم بردار اصغر ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب مرحوم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے