مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 416 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 416

416 ہے۔جاپان میں نماز جمعہ لندن سے آٹھ گھنٹے قبل ہوتی ہے حضور کے صدمہ کے پیش نظر قدرتی طور پر ایسا اثر تھا کہ خطبہ جمعہ میں احباب جماعت کو اس درد ناک شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے جذبات پر ضبط نہیں ہو رہا تھا نماز جنازہ غائب نا گویا اور ٹوکیو میں ادا کی گئی خطبہ جمعہ سے تفصیلات کا علم ہوا۔۔۔میری طرف سے اور جماعت جاپان کی طرف سے دلی تعزیت اور صدمے کا اظہار ہے۔محترم ملک منصور احمد عمر صاحب شاهد اُستاد جامعہ احمد یہ ربوہ ان کی شہادت کے تین چار گھنٹہ بعد خاکسار دو پہر کے وقت سویا تو خواب میں وہ تشریف لائے ہیں بے حد ہشاش بشاش خاکسار نے عرض کیا کہ آپ کی عمر کتنی ہے؟ فرمانے لگے میری عمر 38 سال ہے اور ماموں صاحب کی عمر چالیس یا بیالیس سال ہے (اُس وقت میرے ذہن میں شیخ مامون احمد آرکیٹیکٹ لاہور بن عبدالواحد صاحب مرحوم ہیں) پھر خواب ختم ہو گیا۔میرا اُن کے ساتھ کئی طور سے تعلق تھا ان کی بیٹی عزیزہ صالحہ سطوت وقف کو انسٹی ٹیوٹ میں مجھ سے جرمن پڑہتی تھی اس طرح میرا رابطہ رہتا۔محترم شبیر احمد صاحب - وکالت مال اول تحریک جدید ربوه غموں کا ہمالہ ہے جو دل سے ہٹائے نہیں ہٹتا۔ایسا بے نفس اور بے لوث خدمت کا قابل تقلید جذبہ پایا کہ اب اُس کے بغیر رُوحوں کو تسکین کہاں اور جسموں کو قرار کہاں؟ اس کی تلافی قادر مطلق آتا ہی کرسکتا ہے وہ ہمارے