مرزا غلام قادر احمد — Page 396
396 محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر جماعت احمدیہ قادیان 15 اپریل 1999ء عزیزم قادر کی اچانک دردناک وفات جہاں شدید صدمے کا موجب بنی ساتھ ہی اس کی شہادت جو خاندانِ مسیح موعود علیہ السلام میں اس نوع کی پہلی شہادت ہے وہ مرحوم کے لئے والدین کے لئے عزیزہ نصرت جہاں اور اُن کے بچوں کے لئے موجب افتخار ہے صدمہ تو انتہائی شدید ہے اور اُس کی برداشت کی طاقت اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے ہی ممکن ہے ہمیں جو اطلاعات مل رہی ہیں وہ باعث اطمینان ہیں کہ عزیزہ نچھو آپ دونوں اور ہمشیرہ امت الباسط نے بہت صبر کا اظہار کیا ہے اللہ تعالیٰ دلوں کو ہر قسم کے صدمات کے برداشت کی توفیق دے آپ سب کو صبر جمیل کی مثالی توفیق دے اور عزیزم غلام قادر کے چاروں بچوں کو بہترین رنگ میں پروان چڑھائے وہ اپنے ابا مرحوم کی نیکیوں کو قائم رکھنے والے بنیں اور اللہ تعالیٰ کے دامن کو مضبوطی سے ہمیشہ تھامے رہیں کیونکہ یہ بالکل سچ ہے۔” خداداری چه غم داری“ مرحوم کو کمپیوٹر لائن میں جماعت کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی نمایا خدمت کی توفیق اور سعادت حاصل ہوئی جماعت میں کئی افراد مرد و زن کو شہادت کا جام پینا پڑا ہے۔جہاں پر یہ شہادت پسماندگان کے لئے صدمہ کا باعث ہوئی وہاں ان کے لئے باعث افتخار بھی ہوئی ہے درجنوں احمدی شہید ہوئے اب اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کو بھی اس شہادت سے نوازا ہے اور آپ کو اس کے لئے چنا ہے۔خاکسار مرزا وسیم احمد