مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 397 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 397

397 محترمه امة القدوس صاحبه دارایی قادیان صدر لجنہ اماء اللہ بھارت 16 اپریل 1999ء حضور کے خطبے سے پوری تفصیل معلوم ہوئی کہ دشمنوں کے کیا ارادے تھے اللہ تعالیٰ نے کس طرح جماعت کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا تھا اور عزیزم بہادر قادر نے جماعت کے لئے کس طرح قربانی دی۔حقیقت ہے جس خدا نے اس بہادر شہید کی قربانی لی ہے اُس کے والدین کو بھی بہت بڑا دل دیا ہوگا۔محترمه امة الوكيل صاحبه ( قادر کی بھابھی ) - امریکہ خط لکھنے بیٹھی ہوں تو الفاظ نہیں مل رہے کہ میں کس طرح اپنا صدمہ بتاؤں سب سے پہلے تو اُس کی شہادت کی مبارک دیتی ہوں لیکن غم تو پھر بھی اپنی جگہ ہے۔جہاں تک قادر کی ذات کا تعلق ہے اس کا انجام تو قابلِ رشک ہے ہزاروں لوگ اس انجام کی خواہش کرتے ہیں لیکن توفیق خدا صرف اپنے خاص بندوں ہی کو دیتا ہے۔قادر کی زندگی بے شک چھوٹی تھی لیکن بڑی با مقصد تھی دین کی خاطر زندگی گزاری۔ماں باپ کی خدمت کی۔خدا کی خاطر جان دے دی۔ہزاروں لوگ ایسے ہوتے ہیں توے سو سال جی کر بھی نیکی نہیں کر سکتے۔اس نے امریکہ میں پڑھائی مکمل کی اور سیدھا ربوہ جا کر خدمت میں لگ گیا۔محترمه شوکت سفیر صاحبه ) حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ کی صاحبزادی ) - لندن عزیزم بہت ہی نیک اور شریف انسان تھا ایسی نیک اولاد تو حقیقت میں ماں باپ کے لئے فخر کا باعث ہوتی ہے اور اُس کی شہادت سے آپ شہید