مرزا غلام قادر احمد — Page 354
354 کرنے کا انداز بالکل جدا اور آپ کی اپروچ انتہائی معین اور نتیجہ خیز ہوتی تھی۔خاکسار کو یہ امور انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جو ایک سعادت سے کم نہیں اسی طرح آپ لوکل انجمنِ احمدیہ ( دفتر صدرعمومی ) میں سیکریٹری وقف کو ربوہ بھی تھے۔خدمت دین کے اس میدان میں آپ کی خدمات کے نئے اور مفید انداز اُبھر کر سامنے آئے۔اس سلسلہ میں جب کبھی میٹنگ میں ہوتے تو اکثر خاموش رہتے اگر کوئی بات کرتے بھی تو مدلل اور معین کرتے۔لیکن ربوہ بھر میں ہونے والی مختلف تقریبات میں آپ کی تقاریر اور نصائح فرمانے کے انداز بہت معروف ہوئے جو بھی بات کی مؤثر ہونے کی وجہ سے فوراً دل میں اُتر گئی۔خاکسار محترم صاحبزادہ صاحب کے ساتھ ان مربیان کی ٹیم میں شامل تھا جو مختلف محلہ جات میں واقفین کو کے اجلاسوں میں ان کی نمائندگی کرتے تھے۔ان دنوں 98-1997 خاکسار جامعہ احمدیہ میں بطور اُستاد خدمات انجام دے رہا تھا۔ہر سال اگست کے مہینہ میں انگریزی کا سمر کیمپ ہوا کرتا تھا۔اس میں آپ ہمیشہ مختلف عناوین کے تحت انگریزی میں لیکچر دیا کرتے تھے۔جو کمپیوٹر کے شعبہ سے زیادہ منسلک ہوتے۔آپ کی شستہ انگریزی زبان اور بھر پور انداز بیان آج بھی یاد ہے۔جب آپ انگریزی بولتے تو اس میں قطعاً شائبہ نہ ہوتا کہ انگریزی آپ کی ثانوی زبان ہے۔ایک مرتبہ جامعہ احمدیہ میں تشریف لانے کے لئے آپ کو دعوت نامہ بھیجا گیا اور درخواست کی گئی کہ سمر کیمپ میں بطور ڈنر گیسٹ تشریف لائیں۔کچھ مصروفیت کی وجہ سے آپ نے معذرت کی اور خاکسار سے کہا کہ اس دفعہ کی معذرت قبول کریں اور آئندہ چند دنوں میں جب بلائیں گے خاکسار حاضر