مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 218 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 218

218 سانپ کو روکے رکھا: امیر علی ملاح صاحب نے زمینوں پر کام کرتے ہوئے بڑا سانپ دیکھا میاں قادر صاحب کام کا جائزہ لے رہے تھے سانپ دیکھا تو ٹھٹکے دور تک کچی زمین تھی ہاتھ میں کوئی ڈنڈا وغیرہ بھی نہ تھا امیر علی سے کہا میں سانپ کو روکے رکھنے کی کوشش کرتا ہوں تم ڈیرے سے کوئی ڈنڈا وغیرہ لے آؤ۔اُس نے سمجھایا کہ سانپ خطرناک ہے اور آپ نے فل بوٹ بھی نہیں پہنے ہوئے ہیں بہتر ہے کہ اسے جانے دیا جائے مگر آپ نے جواب دیا تم دن رات یہاں کام کرتے ہو تمہارے بچے بھی یہاں آتے جاتے ہیں یہ تمہیں تکلیف پہنچا سکتا ہے۔ڈیرے سے ڈنڈا لانے میں جس قدر وقت لگا آپ نے سانپ کو روکے رکھا پھر اُسے مار دیا گیا۔با اصول انسان: مکرم احسان الہی عابد صاحب مددگار کارکن کمپیوٹر سیکشن تحریک جدید بیان کرتے ہیں:۔”ایک دفعہ میاں صاحب کو امرود کے پودوں کی ضرورت تھی جنہیں آپ اپنی زمینوں پر لگانا چاہتے تھے۔آپ کے علم میں یہ بات پہلے سے تھی کہ شیخوپورہ کے قریب ہمارے گاؤں کے امرود بہت اچھے ہیں۔ایک دن مجھ سے کہنے لگے کہ کل تم اپنے گاؤں سے مجھے امرود کے چند پودے لا کر دو۔میری زمینوں پر کام کرنے والا ایک ملازم بھی تمہارے ساتھ جائے گا۔اگلے دن آپ آئے تو صبح ہی صبح مجھے اور اس شخص کو بیٹھا کر چینوٹ لے آئے وہاں سے ہمیں ایک ٹیکسی کرائے پر لے کے دی کہ پودے اس میں رکھ کر لائیں۔ہم نے