مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 189 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 189

189 اس میں ایک بڑی سفید چادر کی ضرورت تھی اس وقت وہاں کوئی چادر میسر نہیں تھی۔میاں صاحب مجھے اپنے ساتھ لے گئے اور اپنے والد صاحب کے گھر چلے گئے اور وہاں سے بڑی سفید چادر تلاش کر لی اور اس طرح ہمارا کام ہو گیا۔اس طرح کے بہت سے کام وہ ہمارے لئے کر رہے ہوتے تھے۔ایک دفعہ کنونشن کے موقع پر میگزین کی پرنٹنگ کے کام میں تاخیر ہوگئی 13 / مارچ کی شام تک میگزین پرنٹ نہیں ہوا تھا۔میاں صاحب نے پریس سے رابطہ کیا اور اصرار کیا کہ راتوں رات یہ میگزین پرنٹ کر دیں تاکہ اس کنونشن میں شامل ہونے والوں کو دیے جاسکیں چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اگلے روز دو پہر سے پہلے یہ میگزین پرنٹ ہو کر آگئے۔وہ اس سلسلے میں ہماری اس حد تک مدد کرتے تھے۔کہ ہمیں پتہ نہیں ہوتا تھا اور وہ اس میں شائع ہونے والے اشتہارات کی بھی امور عامہ سے منظوری وغیرہ لے لیتے تھے۔AACP کے کنونشن میں وقت کی پابندی کا بڑا خیال رکھتے اور اسی طرح یہ ہدایت بھی کرتے تھے کہ اس پروگرام کی وجہ سے نمازیں ضائع نہ ہوں۔میاں صاحب میں عجز و انکسار بہت تھا۔تکبر نام کو نہ تھا۔مکرم کلیم احمد قریشی صاحب کارکن شعبہ کمپیوٹر تحریک جدید اپنے ” خاموش معلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے بعض اوصاف کو منظر عام پر لاتے ہیں :- 1992ء میں خاکسار نے وقف کیا سب سے سے پہلے مجھے قادر صاحب کے پاس بھیجا گیا۔یہ وہ وقت تھا جب قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے کمپیوٹر یجوکیشن کے بعد بہت سطحی سا علم لے کر حاضر ہوا۔جماعتی دفتر میں خدمت کا تجربہ نہ تھا پہلے دن ہی سے محترم قادر صاحب کو خاکسار نے اپنا اُستاد مانا اور اُن کے خاموش عمل سے میری تربیت شروع ہوئی خاکسار نے دفتری طور