مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 166 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 166

166 میں رکھے گئے اور اس کا افتتاح حضرت مولوی محمد حسین صاحب سبز پگڑی والے (رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام) نے فرمایا۔کمپیوٹر پر ”بسم اللہ الرحمن الرحیم کے الفاظ لکھ کر افتتاح کیا گیا تھا۔رسالہ تشخیز کے لئے عزیزم طارق محمود ناصر صاحب (جو اب امریکہ میں ہیں) اور رسالہ خالد کے لئے خاکسار مقرر ہوا۔سب سے پہلے ہمیں رسالہ کا ایک صفحہ لکھنے کے لئے دیا گیا پھر آہستہ آہستہ جب ہم ماہر ہوتے گئے تو پھر ایک رسالہ عزیزم طارق محمود ناصر اور ایک خاکسار لکھتا تھا۔رسالے خدا کے فضل سے نسبتاً وقت پر چھپنا شروع ہو گئے۔مہتمم مقامی ربوہ محترم راجہ منیر احمد صاحب سابق صدر خُدام الاحمدیہ پاکستان نے صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کو 95-1994ء میں اپنی مرکزی عاملہ میں شامل کیا اور مہتم مقامی ربوہ جیسی اہم ذمہ داری سونپی۔محترم قادر صاحب یکم نومبر 1994ء سے 31 /اکتوبر 1995ء تک مہتم مقامی کے عہدہ پر فائز رہے۔اور قابلِ رشک خدمات ادا کرنے کا موقع ملا۔خدمت دین کی غیر معمولی توفیق اور سلیقہ نصیب ہونا ظاہر کرتا ہے کہ اس سعادت مند کے کندھے پر ایک شب زندہ دار کی مقبول دعاؤں کا ہاتھ ہے جو فضل الہی کا جاذب بنا دیتا ہے۔حضور پر نور کا دعاؤں سے معطر مکتوب ملاحظہ ہو۔