مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 14 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 14

14 پر مرے پیارے یہی کام تیرے ہوتے ہیں ہے یہی فضل تیری شان کے شایاں تیرا وہ سارا وقت جو اس کتاب کی تیاری میں گزرا، صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ اور عزیزہ نصرت سلمہا اللہ تعالیٰ کی شریک سفر رہی۔غم میں لتھڑی ہوئی خوشی اور خوشی میں سجے ہوئے غم کے سارے موسم میرے اندر اُتر گئے۔قادر کی باتوں میں اتنی لذت ہے کہ بعض جگہ واقعات کا اعادہ بھی لطف دے گا۔یہ ہستیاں قابلِ صد تشکر ہیں۔جن کی وساطت سے اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی کے کئی رُخ سامنے آئے۔خاص طور پر اللہ تعالیٰ کے سلوک کے اظہار میں حجاب ہونے کے باوجود بعض باتیں بیان کر کے ہم سب پر احسان کیا ہے۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کے زخموں کی مرہم بن جائے اور اجر عظیم سے نوازے۔آمین اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رضا کی راہیں عطا فرمائے اور راضیہ مرضیہ گروہ میں شامل فرمائے۔آمین