مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 122 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 122

122 سر پرست ہاؤس ماسٹر سے رابطہ نہیں کرتے تھے۔ہاؤس ماسٹر بھی انہیں نظر انداز کر دیتے تھے۔یہ وجہ ہے کہ خاکسار کے دورے پر یہ تمام طلباء نہایت خوشی کا اظہار کرتے تھے۔12 مئی 1974ء کو خاکسار نے بذریعہ انتخاب چوہدری راشد اعجاز (انٹر میڈیٹ سال اوّل کو زعیم حلقہ پبلک اسکول مقرر کیا تھا تا کہ وہ طلباء کے مسائل سے خاکسار کو آگاہ رکھیں چنانچہ 7/جون 1974ء کو ان کی ایک عمومی رپورٹ اور پرچہ جات خُدام و اطفال کی ترسیل کی رپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے۔یکم رمئی 1974ء کی ایک تجنید میں ان کے ناموں کی یہ فہرست دستیاب ہوئی ہے۔مظفر حسین (انٹرمیڈیٹ تاریخ پیدائش 58-6-23)، الیاس پراچہ (نهم)، سلطان ولد محبوب الہی ( ہشتم تاریخ پیدائش 58-6-29) انور احمد ولد ڈاکٹر رشید احمد ( نہم تاریخ پیدائش 60-11-26)۔مندرجہ بالا طلباء ایک ہی کلاس میں تھے۔مرزا سلطان احمد ولد مرزا خورشید احمد (ہفتم)، محبوب احمد (ہفتم)، مرزا قادر (ہفتم) مندرجہ بالا طلباء سینئر تھے اور اسکول سے اس سال فارغ ہونے والے تھے۔منور احمد (انٹر میڈیٹ)، مرزا محمود احمد (انٹرمیڈیٹ)۔12 مئی 1974ء کی ایک رپورٹ مظہر ہے کہ مرزا غلام قادر صاحب کے ساتھ خاکسار کی ڈیڑھ گھنٹے کی تربیتی میٹنگ رہی جس میں تین خدام اور چھ اطفال شامل تھے۔یہ میٹنگ کا من روم میں ہوئی تھی۔اس کے بعد خاکسار اسپورٹس گراؤنڈ اور سوئمنگ پول میں ان کی سرگرمیوں میں شریک رہا۔مرزا غلام قادر اسپورٹس میں بھی اچھے تھے۔اس چھوٹی عمر میں بھی بہترین تیراک تھے۔بشارت احمد صاحب بھی ان کی چُستی اور پھرتی کے مداح تھے۔“ (روز نامہ الفضل 15 مئی 1999ء)