مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 121 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 121

121 دو ان طلباء میں ایک مرکزی مقام حاصل تھا۔مرکز سے ان کا رابطہ تھا۔روز نامہ الفضل انہی کے پاس آتا تھا۔جماعتی احوال اور مرکز کے حالات معلوم کرنے کے لئے یہ اخبار بڑا ذریعہ تھا۔سب احمدی طلباء مرزا غلام قادر صاحب کے کمرہ میں آ کر اخبار کا مطالعہ کرتے تھے۔اپنے خاندانوں اور وطنوں سے دُور یہ غریب الدیار احمدی طلباء اپنے ماں باپ عزیز و اقرباء کو بے اختیار یاد کرتے تھے۔خاکسار پبلک اسکولوں کی تدریس سے تمہیں سال تک منسلک رہا۔اور طلباء کی نفسیات کو جیسا آج سمجھتا ہے کم و بیش 1973ء میں بھی اس کا احساس تھا کہ اتوار کا دن یا چھٹی کا دن ان کے لئے کیا اہمیت رکھتا ہو گا۔والدین اپنے بچوں سے ملنے آتے تھے اور بڑے اہتمام سے اپنے بچوں کے لئے کھانے پینے اور ضروریات کی اشیاء لے آتے تھے۔ان کی مشکلات معلوم کر کے اسکول کی انتظامیہ سے انہیں حل کرواتے تھے۔اسی لئے خاکسار کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی تھی کہ ہر اتوار احمدی طلباء کے درمیان گزارا جائے۔جن کے والدین جلدی جلدی ملنے نہیں آ سکتے تاکہ انہیں بھی سر پرستی سے محرومی کے احساس سے بچایا جائے۔خاکسار کا تاثر یہ ہے کہ طلباء خاکسار کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش ہوتے تھے۔کہ ایک ایسا شخص ہے جو آ کر انہیں Company دیتا ہے۔ان کی مشکلات کو حل کرنے میں کوشاں رہتا ہے۔مرزا غلام قادر صاحب کے ہاؤس ماسٹر بشارت احمد خاکسار کے گہرے دوست تھے۔چنانچہ وہ خاکسار کو ان طلباء سے ملانے میں بڑی شفقت اور دریا دلی کا مظاہرہ کرتے تھے اور خاکسار ان طلباء کے مسائل کو انہیں پیش کرتا تھا۔تو وہ دل و جان سے انہیں حل کرنے میں مدد کرتے تھے۔یوں ہاؤس ماسٹر کا مہربان سایہ انہیں میسر آ جاتا تھا ورنہ عموماً دیکھا گیا ہے۔جن طلباء کے