مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 81 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 81

81 ہے پس تعجب کہ آپ کی اولاد میں سے یا اولاد در اولاد میں سے کوئی مبارک لڑکی پیدا ہو اور کوئی ایسا لڑکا بھی پیدا ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کا نمونہ ہو پس یہ دونوں خواہیں بہت مبارک ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا نتیجہ بہتر پیدا کرے۔جب قدسیہ اور مجید کی شادی ہوئی تھی تو اُس وقت مولوی غلام رسول صاحب راجیکی نے یہ خواب دیکھی تھی کہ ان دونوں کے ملنے سے حضرت مسیح موعود کے مثیل پیدا ھوں گے مگر یه خدا هی جانتا هے کہ کب اور کس طرح اور کس صورت میں۔والسلام فقط مرزا بشیر احمد صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب اور محترمہ قدسیہ بیگم صاحبہ خدا تعالیٰ کے دربار کے فریادی بنے رہتے۔بزرگوں سے مل کر دعاؤں کی درخواست کرتے۔خطوط لکھ کر بھی مستجاب الدعوات بزرگوں کی دعاؤں میں حصّہ مانگتے۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیلی کے ایک مکتوب سے اس گھرانے کی دعاؤں کے لئے حرص کا اندازہ ہوتا ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم حامداً ومصلياً ومسلماً مکرم و محترم حضرت صاحبزادہ صاحب زادکم اللہ برکته و نعمةً ورفعةً و عظمةً وحفظكم