مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 80 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 80

80 حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم کے خوابوں کی تعبیر اس شادی کے تعلق سے مبارک اولاد کی خوشخبری کا تسلسل حیرت انگیز طور پر مماثلت رکھتا ہے۔حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے 1951ء کے آخر میں عجیب خواب دیکھے جن کی تعبیر وہ سمجھ نہ پائیں۔خواب اپنے بھائی کو لکھے۔جس کا جواب درج ذیل ہے۔ربوه بسم الله الحمن الرحيم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلى عبده المسيح الموعود 14-11-29-50 عزیزہ ہمشیرہ امتہ الحفیظ بیگم سلمها السلام علیکم ورحمۃ اللہ ابھی ابھی آپ کا خط موصول ہوا۔آپ کی دونوں خواہیں بہت مبارک ہیں۔جب کسی ایسی عورت کو بچہ ہونے کی خواب آئے جس کے بظاہر بچہ پیدا نہیں ہو سکتا اور بچے کا نام بابرکت ہو اور خواب میں ماحول بھی خوشی کا ہو تو اس سے یا تو خواب دیکھنے والی کی زندگی میں کسی مبارک انقلاب کی خبر ہوتی ہے اور یا ایسی خواب اس کی اولاد میں پوری ہوتی ہے یا یہ بھی مُراد ہو سکتی ہے کہ اسے آگے چل کر کوئی بابرکت بہو نصیب ہو گی یا بابرکت داماد ملے گا۔طلعت اور صورت نبی دونوں نام بہت مبارک ہیں بظاہر طلعت زنانہ نام ہے اور صورت نبی مردانہ نام