مرزا غلام قادر احمد — Page 79
79 23/مارچ1951ء اس اعلان کے بعد 29 / مارچ 1951ء کے الفضل میں آپ کی طرف سے پھر دُعا کے لئے درد و اثر میں ڈوبے ہوئے الفاظ میں درخواست ہوئی۔میں جماعت کے تمام بزرگوں اور دوستوں اور عزیزوں اور قادیان کے درویشوں اور سب مخلص بہن بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس شادی کے متعلق دردِ دل سے دعا فرمائیں کہ ہمارا رحیم و کریم آسمانی آقا اسے دین و دنیا اور ظاہر و باطن اور حال و مستقبل کے لحاظ سے بابرکت اور مثمر بثمرات حسنہ بنائے اور اس جوڑے اور ان کی نسل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاک دعاؤں کا وارث کرے اور اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں رکھے اور میری ساری اولاد کا حافظ و ناصر ہو اور دین کا خادم بنائے اور ہم سب کا انجام بخیر کرے۔آمین یارب العالمین“ خاکسار مرزا بشیر احمد 27/مارچ1951ء ان کی شادی کی تقریب کے بعد دعوت ولیمہ میں جو 3 را پریل 1951ء کو رتن باغ لاہور میں ہوئی حضرت مصلح موعود ربوہ سے بنفس نفیس تشریف لائے اور جماعت کے مقتدر بزرگوں نے شرکت فرمائی اور نوبیاہتا جوڑے کو دلی دعاؤں کے تحفے دیے۔