مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 75 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 75

75 بسم الله الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم وعلى عبده السيح الموعود از پشاور شهر 14-11-50 سیدی و مولائی حضرت مرزا صاحب زادکم اللہ مجدا و رفعتہ وعزة و برکه و افاز کم فورا بعد فوز و اعطا کم فوق ماتحسبون واید کم آمین ثم آمین اسلام علیکم ورحمۃ اللہ خیریت مطلوب حضرت مرزا صاحب کا ملفوف حاصل ہوا۔یاد فرمانے کا بہت بہت شکریہ و جزاکم اللہ احسن الجزاء فی الدنیا والعظمی۔حضرت صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ اور عزیزہ مکرمہ قدسیہ بیگم دونوں کے ناطہ رشتہ کے متعلق حضور کے مکتوب گرامی کے موصول ہونے کے بعد دعا اور استخارہ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور آج 13 اور 14 ماہ نبوت / نومبر کی درمیانی شب کی سحری کے وقت بھی نماز تہجد میں دُعا کی ہے اور پھر صبح کی اذان کے بعد سنتیں ادا کر رہا تھا تو سنتوں کی ادائیگی کی حالت ہی میں حضرت اقدس سیدنا سیح الموعود علیہ السلام بحالت کشف سامنے آ گئے اور ساتھ ہی بجلو ہ انارت اشراقی حالت بھی پیدا ہو گئی اور عجیب منظر دکھایا گیا کہ حضرت مسیح پاک کے وجود اقدس و مبارک کی شکلیں قطار کی صورت میں میرے سامنے سے گزرنے لگیں گویا بجائے ایک وجود حضرت اقدس کے بہت سے وجود نظر آئے۔اس کے بعد یہ نظارہ عجیب پیش کیا گیا کہ آپ عزیز مجید احمد سلمہ اللہ کو اپنی بغل میں لے کر کھڑے ہیں اور آپ کے سامنے حضرت مسیح پاک