مرزا غلام قادر احمد — Page 76
76 علیہ السلام عزیزہ قدسیہ کو اپنی بغل میں لے کر آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔اور پھر بتایا جاتا ہے کہ عزیزہ قدسیہ کو خواتین مبارکہ میں داخل کر دیا گیا ہے۔مبارک ، مبارک۔اس کے بعد معاً نظارہ بدل گیا اور دیکھا کہ زرخیز زمین کا ٹکڑا ہے جس میں شاید عزیز مجید احمد ہل جوت کر زمین باہ رہے ہیں۔اس پر جب مجھے تعجب ہوا کہ یہ کیا نظارہ ہے جو دکھایا گیا ہے۔تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے معا تفہیم کے طور پر بتایا گیا کہ یہ منظر نِسَاءُ كُم حَرْثٌ لَّكُمْ کے معنی میں ہے اور حضرت اقدس کا کئی ہم شکل وجودوں کی صورت میں دکھایا جانا کہ ایک قطار کی قطار آنکھوں کے سامنے گزر رہی ہے اس سے مجھے معلوم ہوتا ہے کہ شاید عزیز مجید احمد سلمه الله تعالیٰ اور عزیزه قدسیه که سلسله نسل سے حضرت مسیح پاک کے بھت سے مظاهر وجود پیدا ھوں یعنی پاک نسلیں ظهور میں آئیں۔ایسے جلد کشفی نظارے جواب دعاء استخارہ ہیں یہ محض حضور اقدس کی برکات سے ہیں۔والسلام خادم ناچیز غلام رسول را جیکی