مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 70 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 70

70 واقعات میں سے اس عاجز کو حصہ نہیں دیا گیا، ہر ایک نبی کی فطرت کا نقش میری فطرت میں ہے، اسی پر خدا نے مجھے اطلاع دی۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 89) دُختِ کرام ہونے کی حیثیت سے ان پیشگوئیوں میں صاحبزادی صاحبہ کی ذات اور آپ کی اولاد در اولاد کے لئے نسلوں تک بشارتیں ہیں۔آپ ایک خاموش طبع ، بزرگ خاتون تھیں۔دعاؤں کی قبولیت پر بہت یقین تھا۔ہمہ وقت ذکر الہی میں ڈوبی رہتیں۔طبیعت میں حجاب تھا۔اس لئے اپنے خدا کے ساتھ معاملات کو ظاہر کرنا پسند نہ کرتیں۔وفات سے کچھ عرصہ پہلے ی بی قدسیہ بیگم کو ایک انتہائی خوشکن بات بتائی جو اُن کے پاس بطور امانت محترمہ قدسیہ بیگم صاحبہ نے بتایا کہ امی نے وفات سے کچھ عرصہ پہلے مجھے بلایا اور اپنا وہ قرآن پاک کھولا جس کی وہ روزانہ تلاوت فرماتی تھیں اور چند آیات دکھائیں اور مجھے بتایا کہ میری پیدائش سے پہلے وہ دُعا کر رہی تھیں تو انہیں آواز آئی جیسے کوئی قرآن پاک پڑھ رہا ہے اور وہ سورۃ مریم کی آیات 32 تا 34 ہیں۔جن پر میں نے نشان لگا لیا۔وَجَعَلَنِي مُبْرَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصُنِي بِا الصَّلوةِ وَالزَّكُوةِ مَا دُمْتُ حَياً وَبَرَّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيَّاهِ وَالسَّلْمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أُمُوتُ وَيَوْمَ أبْعَثُ حَيَّاه ترجمہ: اور میں جہاں کہیں بھی ہوں اس نے مجھے بابرکت (وجود) بنایا ہے اور جب تک میں زندہ ہوں مجھے نماز اور زکوۃ کی تاکید کی ہے۔اور مجھے اپنی