مرزا غلام قادر احمد — Page 69
69 حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم (اللہ آپ سے راضی رہے) وو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولاد میں سے آخری وجود تھیں۔آپ 25 /جون 1904 ء کو پیدا ہوئیں۔حضرت اقدس نے اپنی تصنیف حقیقت الوحی میں اس صاحبزادی کی پیدائش کو اپنی صداقت کے چالیسویں نشان کے طور پر پیش فرمایا ہے۔چالیسواں نشان یہ ہے کہ اس لڑکی کے بعد ایک اور لڑکی کی بشارت دی گئی جس کے الفاظ یہ تھے دُختِ کرام۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی اس بیٹی کو ” دُختِ کرام کا لقب عطا ہوا۔جو بہت وسیع معانی رکھتا ہے اور جس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے۔”کرام کا مطلب ہے مکرم لوگوں کی بیٹی یعنی مکرم لوگوں کی صفات وراثتاً ان کے اندر موجود ہوں گی اور یہ صفاتِ کریمانہ ان کے ذریعے سے آگے نسلوں تک منتقل ہوں گی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنے ایک الہام جرى الله فِي حُلل الانبیاء کی تشریح میں فرماتے ہیں: اس وحی الہی کا مطلب یہ ہے کہ آدم سے لے کر اخیر تک جس قدر انبیاء علیہم السلام خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں آئے ہیں خواہ وہ اسرائیلی ہیں یا غیر اسرائیلی، اُن سب کے خاص واقعات یا خاص صفات میں سے اس عاجز کو کچھ حصہ دیا گیا ہے اور ایک بھی نہبی ایسا نہیں گزرا جس کے خواص یا