مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 68 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 68

68 حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب اللہ تعالیٰ آپ سے راضی رہے) حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی پہلی بیگم سے دوسرے صاحبزادے تھے۔آپ یکم جنوری 1896ء کو پیدا ہوئے۔آپ کے والد صاحب نے آپ کی سلسلے سے محبت اور فطری نیکی دیکھ کر یہ خواہش کی کہ آپ کی شادی حضرت اقدس مسیح موعود کی لختِ جگر دُختِ کرام صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم سے ہو۔چنانچہ حضرت مصلح موعود نے حضرت اماں جان کی رضا سے یہ رشتہ قبول فرمایا۔1915ء میں یہ مبارک شادی ہوئی۔نکاح کے موقع پر حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیلی نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفہ امسیح الاوّل دونوں بار بار بہ جذبہ اظہار مسرت و احساس فرحت بار بار اس نکاح کے متعلق بہ لپ تبسم مبارک باد دیتے ہیں اور اس قدر خوش ہیں کہ تعجب ہوتا ہے دونوں مبارک ہستیوں نے شاید ہی ایسی مسرت اور خوشی کا کبھی احساس اور اظہار فرمایا ہو۔“ آپ محبت، قدر اور عزت کرنے والے شوہر، شفیق باپ، وفا دار دوست اور غریب پرور انسان تھے۔درویشانہ شان سے زندگی بسر کی علاوہ دیگر خدمات کے 1947ء سے 1949ء تک صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے ناظر اعلیٰ رہے۔18 ستمبر 1961ء کو وفات پائی اور ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں حضرت اماں جان کے مزار اقدس کی چار دیواری میں مدفون ہیں۔