مرزا غلام قادر احمد — Page 65
65 کسوں اور ضرورتمندوں کے لئے آپ کے قلب میں موجزن رہی۔آپ حضرت مصلح موعود کے مضبوط دست و بازو کی طرح ممد و معاون رہے۔منکسر المزاج، راضی بہ رضا، فنا فی اللہ اور فنا فی الرسول یہ عظیم الشان وجود جماعت کے لئے رحمت ہی رحمت تھا۔حضرت اماں جان آپ کو پیار سے بشری کہہ کر پکارتیں۔آپ کا نکاح حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ہی حضرت مولانا غلام حسین خان صاحب (پشاور) کی دختر نیک اختر محترمہ سرور سلطانہ سے ہوا۔مئی 1906ء کو رخصتانہ عمل میں آیا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو نو (9) بچوں سے نوازا۔−1 -2 -3 -4 -5 صاحبزادی امتہ السلام (ولادت 1907ء) اہلیہ صاحبزادہ مرزا رشید احمد ابنِ صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب۔آپ کو حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی خوش دامن بننے کا فخر حاصل ہوا۔صاحبزادہ مرزا مظفر احمد (ایم ایم احمد ) (ولادت 1913ء) آپ کی شادی صاحبزادی امتہ القیوم صاحبہ بنت حضرت مصلح موعود سے ہوئی۔صاحبزادہ مرزا حمید احمد (ولادت 1915ء) آپ کی شادی صاحبزادی امتہ العزیز بیگم بنت حضرت مصلح موعود سے ہوئی۔صاحبزادی امتہ الحمید بیگم صاحبہ (ولادت 1916ء) آپ کی شادی حضرت نواب محمد احمد خان صاحب ابنِ نواب محمد علی صاحب سے ہوئی۔صاحبزادہ مرزا منیر حمد صاحب (ولادت 1918ء) آپ کی شادی طاہرہ صدیقہ صاحبہ بنت حضرت نواب عبداللہ خان صاحب سے ہوئی۔