مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 64 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 64

64 وو حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد (اللہ آپ سے راضی ہو ) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔” میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ 266 میں کی گئی ہے۔پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں: يَأْتِيَ قَمَرُ الْأَنْبِيَاءِ وَامْرُكَ يَتَأَتَى يَسُرُّ اللهُ وَجْهَكَ وَيُنِيرُ بُرْهَانَكَ سَيُولَدْ لَكَ الْوَلَدُ وَيُدْنى مِنْكَ الْفَضْل - إِنَّ نُورِى قَرِيبٌ یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔تیرے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تجھ سے نزدیک کیا جائے گا یعنی وہ خدا کے فضل کا موجب ہو گا اور میرا نور قریب ہے۔۔20 /اپریل 1893ء کو اس پیشگوئی کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔( تریاق القلوب صفحہ 24 الہی بشارتوں میں آپ کے وجود کے ساتھ قمر ، نور، روشنی، دلیل کی روشنی کی بشارتیں آپ کی گراں بہا علمی وتحقیقی تصانیف کی صورت میں ظاہر ہوئیں۔آپ کی تصانیف میں سیرت خاتم النبین ، تبلیغ ہدایت، ہمارا خدا، سیرت المہدی جیسی بلند پایہ کتب شامل ہیں۔اس انبیاء کے چاند کی چاندنی اُس مامتا اور شفقت کی صورت میں بھی ظاہر ہے جو جماعت کے درویشوں، غریبوں، بے