مرزا غلام قادر احمد — Page 501
501 صفات تھیں جو ہر اعتبار سے انہیں لاکھوں میں ایک بناتی تھیں۔زیر نظر کتاب صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کی شخصیت کے ہر پہلو کا احاطہ کر کے قاری کو بتاتی ہے کہ آپ لاکھوں میں ایک کیوں کر تھے۔بچپن ہی سے غیر معمولی ذہانت کا مالک امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والا طالبعلم غیر معمولی طور پر اعلیٰ تعلیم یافتہ ، گھر آئی دنیاوی دولتوں کو رڈ کر دینے والا، بلند حوصلہ واقف زندگی، مثالی بیٹا، مثالی شوہر، مثالی باپ، بہترین دوست، ظاہر و باطن ایک دوسرے سے بڑھ کر خوبصورت۔خوش لباس، خوش اخلاق خوش اطوار، خوش گفتار، بھر پور جوانی میں تقویٰ سے بھر پور، صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کو اس عظیم قربانی کے لئے خدا نے پسند کر لیا۔کتاب پڑھیں تو معلوم ہو گا کہ آپ کو تو ہر کوئی پسند کرتا تھا۔اگر آپ نے کبھی غلام قادر شہید کو نہیں دیکھا تھا یا کبھی ان سے نہیں ملے تھے پھر بھی یہ کتاب آپ کے دل میں قادر شہید کے لئے محبت بھر دے گی۔آپ سمجھ جائیں گے کہ قادر شہید قابلِ محبت کیوں تھے۔وہ صرف اس لئے عظیم نہیں کہ خدا کی راہ میں جان دے دی بلکہ وہ اتنے عظیم تھے کہ انہیں یہ شرف حاصل ہوا۔دنیا میں کروڑہا لوگوں کی سوانح لکھی جاتی ہیں۔بہت کم ہوتی ہیں جنہیں پڑھ چکنے کے بعد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ اس شخصیت کو گویا ذاتی طور پر جانتے ہیں۔کامیاب سوانح عمری وہی ہوتی ہے جس کو پڑھتے ہوئے آپ اس کے مرکزی کردار کی نشست و برخاست، عادات و اطوار، چشم تصور سے دیکھنے لگیں، محسوس کرنے لگیں۔قادر شہید پر لجنہ اماء اللہ کراچی کی اس کتاب کو پڑھتے ہوئے قاری کو قادر شہید اپنے آس پاس محسوس ہوتے ہیں۔کتاب کا آغاز حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے اس خطبہ سے