مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 466 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 466

466 پنجاب جہانزیب برکی، ڈی آئی جی فیصل آباد طارق مسعود کھوسہ اور ایس ایس پي جھنگ اسلم ترین چنیوٹ پہنچ گئے اور سید جماعت علی شاہ ڈی ایس پی چنیوٹ کے دفتر میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ چاروں دہشت گردوں کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔اور ان کی گرفتاری پر حکومت نے لاکھوں روپے انعام مقرر رکھا ہے۔شناخت پر معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے تنویر خان عرف تنی، جی، اکرم فوجی وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے حکومت کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر رکھا تھا۔جنہیں جھنگ اور چنیوٹ پولیس کے جوانوں اور ایلیٹ فورس نے مل کر ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ہدایت پر ملک میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔اور اس سلسلہ میں ہم کوئی اثر قبول نہیں کریں گے۔16 اپریل 1999 ء کو مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی سرخیاں: روزنامہ خبریں لاہور : لشکر جھنگوی اہل تشیع اور قادیانیوں کے اغواء برائے تاوان میں ملوت ہے : بر کی یہ اغواء کی تیسری واردات تھی، سپاہ صحابہ کا دہشت گردوں کی ہلاکت پر احتجاج معنی خیز ہے، مرنے والے کے ہاتھ درجنوں افراد کے لہو سے رنگے تھے، محرم میں وسیع پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ تھا روزنامه پاکستان لاہور : بسرا کے بعد تنی کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کا دعوی بھی جھوٹا نکلا ان میں میرا بیٹا نہیں، چناب نگر میں ہلاک ہونے والوں کی نعشیں دیکھ کر تنویر کے والد کا بیان