مرزا غلام قادر احمد — Page 449
449 ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے ڈھیر کر دیا۔اس دوران ایک نامعلوم مسافر بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک بس کا ڈرائیور توفیق احمد ایک مسافر خاتون ٹیچر مسمات نسرین زخمی ہو گئی۔ڈاکو جھنگ روڈ پر فرار ہو گئے تو اس کی اطلاع ڈی ایس پی سید جماعت علی شاہ کو ملی جنہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ ان کا تعاقب شروع کر دیا۔ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ اپنی کار چک 237 ج کے علاقہ میں چھوڑ دی اور اسکول میں گھس کر طلباء اور اساتذہ کو یرغمال بنا لیا۔آخری اطلاع کے مطابق پولیس نے اسکول کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔اس دوران ایلیٹ فورس کمانڈوز اور بکتر بند گاڑیاں بھی منگوا لی گئیں۔اور ڈاکوؤں کو گرفتاری پیش کرنے کے لئے کہا گیا مگر اُنہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ابھی ان کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام بھی بھوانہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔دریائے چناب کے شرقی پل پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر رائس مل شیلر کے مالک کو قتل کر دیا چناب نگر (نامہ نگار) دریائے چناب کے مشرقی پل پر ڈاکوؤں نے ایک رائس شیلر کے مالک کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق میاں غلام قادر فیصل آباد ائیر پورٹ جا رہے تھے جب دریائے چناب کے پل کے مشرقی حصہ پر پہنچے تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اپنی کار ان کی گاڑی کے آگے کھڑی کر کے انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔انہیں طبی امداد کے لئے چنیوٹ لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔