مرزا غلام قادر احمد — Page 438
438 قر بانی اور تیری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔مؤرخ احمدیت کا قلم تیرے بیان پہ ناز کرے گا۔خدا تیرے چاہنے والوں کو اپنی کروڑوں رحمتوں اور برکتوں کی بارش سے نہال کرے اور تیری نسل سے وہ گوہر تابدار پیدا ہوں کہ تیری وارثت کا حق ادا کریں اور اللہ تعالیٰ احمدیت کو تیرے بہت سے نعم البدل عطا کرے۔ممبران مجلس کارکنان، مربیان، معلمین وقف جدید انجمن احمدیہ پاکستان آپ لوکل انجمن احمد یہ ربوہ میں عرصہ دو سال سے بہت ہی محنت اور خوش اسلوبی سے بطور سیکرٹری وقف کو خدمات بجا لا رہے تھے۔آپ نے سیکرٹریان وقف کو کو فعال اور مستعد بنانے میں اپنی خداداد استعدادوں سے کام لیا۔محلہ جات کی سطح پر واقفین کو کو بڑی عمدگی سے منظم کرتے ہوئے تقریباً ساڑھے تین ہزار واقفین کو کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا تیار کیا۔اسی طرح واقفین کو کو غیر ملکی زبانیں سکھانے کے لئے قائم کردہ لینگوئج انسٹیٹیوٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔صدر محله و اہالیان دار لصدر غربی- ربوه الْقَلْبُ يَحْزَنُ، وَالْعَيْنُ تَدْمَعُ وَلَا نَقُولُ إِلَّا مَا يَرْضَى بِهِ رَبُّنَا وَإِنَّا عَلَى فِرَاقِكَ يَا غُلَامَ قَادِر لَمَحْزُونُون اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْفَعُ دَرَجَاتَهُ وَ اَدْخِلْهُ فِي أَعْلَى عِلَيْيين