مرزا غلام قادر احمد — Page 415
415 میں اُٹھایا ہوا ہے آپ سب بہن بھائیوں کے ساتھ پیار محبت میرا جزو زندگی ہے۔صاحبزادہ مرزا غلام قادر آپ کا جگر گوشہ تھا اس رشتے اور ناتے مجھے بہت ہی دکھ ہوا ہے۔اس تعلق خاطر کی وجہ سے براہِ راست آپ سے مخاطب ہوں۔خداوند کریم کروٹ کروٹ آپ کے فرزند ارجمند کو اعلیٰ علیین کی جنت میں سکون و راحت اور سلامتی صحت عطا کرے جس شان سے آپ نے یہ صدمہ برداشت کیا ہے اسی شان سے آپ سب کو وافر صورت میں خیر و برکت ، صبر و سکون اور رضائے خدا نصیب ہو۔آمین یارب العالمین محترم ثاقب زیروی صاحب - لاہور سانحہ کی خبر سنی تو روح تڑپ اٹھی سلسلہ کا ایک اور عظیم فرد چلتا بنا جب بھی کمپیوٹرائزیشن کا ذکر چھڑا مرحوم کے نمایاں کارناموں کا ذکر آیا اور دل کی گہرائیوں سے حضرت قمر الانبیاء کی آل اور اولاد کے لئے دُعا نکلی۔لار - لاریب مرحوم کی شہادت تا دیر قلوب کو گرماتی رہے گی۔یہ عاجز آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔محترم عبدالمنان ناهید صاحب - راولپنڈی رنج و راحت کے مشترک نغمے ساز احساس پر مچلتے ہیں مسرت کے منتشر لمح کی آغوش ہی میں پلتے ہیں محترم سجاد احمد صاحب - امیر جماعت جاپان اس صدمہ میں ہم سب آپ کے ساتھ اور اپنے پیارے امام کے ساتھ پورے شریک ہیں ایسی کیفیت ہے جیسے وجود کا ایک قیمتی حصہ جدا ہو گیا