مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 409 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 409

409 محترمه آصفه اسلم صاحبه - ٹورانو عظیم بیٹے نے عظیم قربانی دی ہے تم عظیم ماں ہو اللہ تعالیٰ پسماندگان کا خود حافظ و ناصر ہو آسمانی سکنیت کا نزول ہوتا رہے عزیزم غلام قادر شہید میرے بیٹے داؤد کو جب وہ امریکہ میں مقیم تھے، جمعہ کی نماز کے بعد اکثر لفٹ دیا کرتا تھا وہ نیکیاں کرنے کی عادت رکھتا تھا اسی لئے اتنی بڑی نیکی کر گیا۔محترم مقصود احمد نسیم صاحب۔جرمنی عزیزم میرے ہاتھوں میں کھیل کر پہلے تھے۔بے حد نیک خصلت اور پیارے وجود تھے جلسہ سالانہ 1993ء میں ملاقات ہوئی تو ربوہ میں دیکھے ہوئے بچے کو گھبرو جوان کے روپ میں پہچان نہ سکا تعارف کے بعد خوب گلے مل کر ملاقات ہوئی دیر تک ہنسی مذاق ہوتا رہا۔اس کے بعد مکرم مرزا سفیر احمد طارق سیفی میاں کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوتی رہی جس کی یادگار تصویریں دیکھ کر آنسو بھر آتے ہیں۔مکرم اے حمید اعجاز صاحب - واقف زندگی در ولیش قادیان ہم سے رخصت ہونے والا وجود اپنے آقا کے حضور جا پہنچا اور ابدی رحمتوں کا وارث بنا مگر ہم بشری تقاضے کے ماتحت غم کے جذبات رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کے جملہ پسماندگان کو اپنے فضل سے صبر جمیل عطا فرمادے۔آمین محترم بشیر احمد رفیق صاحب - لندن پھول تو کھل کر بہار جاں فزا دکھلا گئے حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے پیارے مرحوم کی شہادت آپ کو مبارک ہو۔وہ ایک جست میں