مرزا غلام قادر احمد — Page 408
408 حکمتوں کی اتھاہ کو پا لینا ہمارے بس میں ہر گز نہیں اس لئے ہم یہ سب معاملات ایمانیات کے خانے میں دھر لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔اس کے سوا اور کوئی چارہ بھی نہیں۔محترم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب - لندن یہ چھوٹا سا بچہ تھا جب ہم ربوہ میں آکر آپ کے پڑوس میں رہائش پزیر ہوئے پھر یہ ہماری آنکھوں کے سامنے پلا اور بڑا ہوا۔خدا تعالیٰ نے اسے دین کی خدمت کے لئے منتخب فرمایا۔اس کے بعد اکثر ان سے میرا رابطہ رہتا تھا بہت ہی محبت کرنے والا ذمہ دار، خاموش طبع اور ہمدرد وجود تھا اپنی خوبیوں میں منفر د تھا۔Rafiq & Nilofar Tschannen۔Bangkok, Thailand May Allah grant him the greatest of rewards of eternal life and may Allah grant strength to all family members left behind۔And may Allay find us all ready for the same level of sacrifice at any time۔محترمه امة العزیز ادریس صاحبه - امریکہ شہید مرحوم نے اپنی جواں مردی اور بہادری سے کس طرح ان ظالم سفاک لوگوں کا مقابلہ کیا اور اپنے خون سے ایک انتہائی بھیانک سازش سے جماعت کو بچا لیا وہ خدا تعالیٰ کا جانباز سپاہی تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس کی زندگی کو لازوال بنا دیا۔Majid (Mirza Majid Ahmad's Nephew) You were a proud father when Qadir was there, you are the proudest when he is no more۔May God be with you always۔