مرزا غلام قادر احمد — Page 350
350 فرما، والدین کو صبر وسکون و عافیت عطا فرما، تمام خاندانِ مسیح موعود علیہ السلام کی خود حفاظت فرما ہمارے پیارے امام اور ہماری جماعت کو اس عظیم قربانی کے صدقے ہزاروں لاکھوں خوشیاں دکھا۔اور ان کی محبت و شفقت کا سایہ نسلاً بعد نسل ہمارے دلوں کا سہارا رہے۔اے اللہ ان کی آنکھیں ہمیشہ ہماری طرف سے ٹھنڈی رکھنا اور وہ جلد ہم سے آن ملیں۔آمین ایک قادر ہم سے چھنا ہے مگر سینکڑوں قادر زندہ ہو گئے۔میاں غلام قادر زنده باد پائندہ باد (روز نامہ الفضل 17 / جولائی 1999ء)