مرزا غلام قادر احمد — Page 349
349 محترمہ حمیدہ شاہدہ صاحبہ ربوہ: ایک اعزاز ایک سبق اے ہمارے مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کے شہزادے تجھ کو بزم ربوہ میں نہ پا کر ہم اُداس تو ہیں مگر تو نے بزمِ احمدیت میں ہزاروں گھرانوں کو نور اور برکت سے بھر دیا جن کا ذکر پیارے آقا کی زبان سے بیان ہو رہا ہے۔تو نے ان خوابیدہ دلوں کے تارو ساز چھیڑے ہیں جو اپنی دلی مرادوں کو پاچکے تھے۔جیسے جیسے خلیفہ وقت کی زبان مبارک سے ان کی داستان سنتے ہیں دل و دماغ میں آپ کی یادیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں اور مسلسل آپ کے لئے دعائیں بے اختیار اٹھتی ہیں تو کیسا خوش قسمت وجود تھا۔احمدی بچو! نوجوانو، مردو اور عورتو ذرا غور سے سنو۔میاں قادر کے خون کا ایک ایک قطرہ ہمیں یہ درس دے گیا ہے۔اپنے اوقات ضائع ہونے سے بچاؤ ماں باپ کی خدمت کر کے ان کی دُعائیں لو، زندگی کو غنیمت جانو، جماعت کی خدمت کرو، خلیفہ وقت کے بازو بنو۔بیوی بچوں سے حُسنِ سلوک کرو، ان کے دلوں میں بسو۔دوستوں سے وفا و محبت کرو، دلیر اور شیر بن کر زندگی گزارو باطل کے آگے کبھی نہ جھکو، جماعت کا ثم مان ہو، خلیفہ وقت کی تم جان ہو، بڑھتے جاؤ کچلو پھولو سب فانی اک وہی ہے باقی۔اے میرے پیارے اللہ ! صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کے مجمع البحرین معصوم بچوں کا خود حامی و ناصر ہو ان کی بیگم صاحبہ کو حوصلہ و ہمت عطا