مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 300 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 300

300 زبان پر جاری رہا جو بیداری تک جاری رہا۔آیت کا وہ ٹکڑا یہ تھا۔اِنَّ رَادُّوهُ إِلَيْكَ چونکہ محترم مرزا غلام قادر صاحب کی وفات اور شہادت کا اثر دل پر گہرا تھا لہذا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ یہ قرآنی الفاظ اُن کے متعلق ہیں اور چونکہ وہ خاکسار کے ہمسایہ تھے اور اُن کے دونوں بچے سطوت اور کرشن عاجز کی بیٹی سے قرآن کریم پڑھتے تھے لہذا خاکسار کا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ کرشن (اللہ تعالیٰ اُسے نظر بد سے بچائے ) ماشاء اللہ اپنے شہید والد کی طرح بہت ذہین اور سمجھدار ہے۔یہ بچہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے خاندان کے لئے ایک روشن چراغ ثابت ہوگا۔واللہ اعلم بالصواب محمد سعید انصاری حضور پُر نور نے 23 اگست 2000ء کو ایک خاص اُردو کلاس لگائی۔از راه شفقت قادر کے بچوں کو بطور خصوصی مہمان بلایا اور سب بچوں سے اُن کا تعارف کروایا۔معصوم بچوں کو دیکھنے والوں نے بہت دُعائیں دیں۔