مرزا غلام قادر احمد — Page 261
261 کے بعد کتاب شائع ہوگی۔انیس احمد کا مطلب احمد کا دوست ہے۔اس ضمن میں مجھے حافظ مظفر احمد صاحب کا ایک خواب قادر کی شہادت سے ایک ماہ قبل (جو انہوں نے دیکھا تھا) یاد آیا کہ M۔T۔A کے کسی پروگرام میں حضرت صاحب خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کر رہے ہیں اور خاص طور پر ایک نوجوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : یہ میرا بیٹا ہے۔اس کا نام خلیل احمد ہے“ خلیل احمد کا بھی مطلب ہے کہ احمد کا دوست۔حافظ صاحب نے حضور کو اپنا خواب لکھا اور قادر کی شہادت کے ایک ہفتہ بعد یہ خط پیش ہوا۔اس خط پر حضرت صاحب کا نوٹ بذریعہ فیکس ملا۔"هوسكتا هے که کل کے خطبہ کے موضوع کی طرف اس میں اشارہ ھو۔الله تعالیٰ قادر کو مقام محمود عطا فرمائے جس نے اپنی وفا اور قُربانی کا نیک نمونه دکھا کر جماعت پر ایک عظیم احسان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو بھت سے قادر عطا فرمائے۔“ اس خطبہ میں حضور انور نے قادر کا ذکر بہت محبت اور پیار سے کیا ہے۔66 قادر سے دُختِ کرام الہام کے تعلق کی طرف حضور کے الفاظ 'مجمع البحرین سے بھی توجہ گئی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- میں کبھی آدم کبھی موسئی کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شُمار آپ کی بیٹی ان سب کریمانہ صفات کی وارث ہوئیں۔ایسے الفاظ اتفاقی نہیں ہوتے ان کے پیچھے بڑی حقیقتیں ہوتی ہیں