مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 206 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 206

206 کہتے اگر کبھی کسی چیز کے لئے شہزادے کی آنکھ میں پسندیدگی کی چمک دیکھتے تو اُسے بڑے پیار اور اصرار سے دے دیتے۔شہادت سے صرف دو دن پہلے کی بات ہے امی سے آکر پوچھا پنکھے تو نہیں لگوانے؟ انہیں اندازہ تھا کہ ہال میں ایک پنکھا پرانا ہے اور ایک نیا لگنے والا ہے۔ہاں قادر لواد۔۔۔امی نے کہا قادر اُسی دن قادر نے پنکھے لگوا دیے جو دو دن کے بعد تعزیت کے لئے آنے والوں کو گرمی میں ہوا دے رہے تھے۔مگر پنکھے لگوانے والا ابدی نیند سو رہا تھا۔والدین کی خدمت میں زمینداری کے فرائض: محنت، دیانتداری اور مقصد کے حصول کی لگن ایسے اوصاف ہیں جو مشکل سے مشکل کام کو آسان بنا دیتے ہیں۔میاں قادر صاحب میں یہ سب موجود تھے۔ان پر مستزاد والدین کی خدمت کا جذبہ تھا اپنے ناتواں کندھوں پر زمینداری کا بوجھ بھی اٹھا لیا۔ربوہ کے مغرب میں ایک گاؤں احمد نگر ہے۔اس میں آپ کے والد صاحب کی زرعی اراضی ہے۔یہی پر فضا علاقہ قادر کے فرائض میں ایک اور اضافہ ہو گیا۔آپ کے والد محترم فرماتے ہیں:۔امریکہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد جب وہ واپس آیا تو ނ میں نے اُسے زمین کے معاملات سنبھالنے کا کہا اُس نے فرمانبرداری حامی بھر لی۔اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اجازت مانگی کہ آپ مجھے Free Hand دے دیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کسی معاملہ میں آپ کی اور میری رائے علیحدہ علیحدہ ہو۔میں نے کہا ٹھیک ہے تمہیں مکمل Free Hand