مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 127 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 127

127 برقرار رکھتے ہوئے شاندار طور پر فرسٹ پوزیشن لے کر (B۔E) بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری لی۔جارج میسن یونیورسٹی آف امریکہ میں تعلیم : انجینئرنگ میں بیچلر B۔E کرنے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ چلے گئے۔پہلے جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں داخلہ ملا۔مگر پھر کوشش کر کے جارج میسن یونیورسٹی میں M۔S میں داخلہ لے لیا۔یہ یونیورسٹی دنیا میں مانی ہوئی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔دوسرے آپ کے بھائی ان دنوں واشنگٹن ڈی سی میں رہائش پذیر تھے۔ان ہی وجوہات سے آپ نے اس یو نیورسٹی کو ترجیح دی۔دورانِ تعلیم جب اپنی بیگم کو امریکہ لائے تو چھ ماہ اپنے بھائی کے ساتھ رہے۔مقصد کے حصول میں سنجیدگی آپ کے تعلیمی نتائج سے ظاہر ہے رہن سہن میں سادگی کے متعلق آپ کے بھائی مرزا محمود احمد صاحب اس وضاحت کے بعد کہ یہ تعریف وہ بھائی ہونے کے ناتے نہیں کر رہے بلکہ اپنے طویل مشاہدے کے بعد ایک حقیقت بیان کر رہے ہیں۔لکھتے ہیں: بعض لوگوں کو یہ بات عجیب سی بھی لگے لیکن بلا مبالغہ کہتا ہوں کہ میں نے اور بھی بہت سے لوگوں کو حصول تعلیم کے لئے یہاں آتے دیکھا ہے۔مگر یہ بات کسی میں نہیں دیکھی وہ یہ کہ یہاں امریکہ آئے ہوئے اسے ابھی دو یوم ہی گزرے ہوں گے کہ اس نے جاب کی تلاش شروع کر دی اور تیسرے ہی روز میں نے اسے دیکھا کہ مخروطی ٹوپی پہنے ایک برگر شاپ پر Patties یعنی گوشت کے کباب وغیرہ بنا رہا تھا۔وہ ان لوگوں میں سے نہ تھا۔جو خود ہاتھ سے کام کرنے میں عار محسوس کرتے ہیں۔میں نے اور کئی لوگ دیکھے ہیں جو یہاں امریکہ آئے تو انہیں اپنی انا کو جھکانے میں کافی مشقت کرنا دو