غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 53
53 انسانیت کو تم پر فخر ہو اور نبی تم پر ناز ہو۔افشائے راز کرنے سے دوستوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں: افشائے راز کرنے سے دوستوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں یہ بھی یا درکھو کہ راز صرف وہی نہیں جسے بیان کرنے والا راز کہے بلکہ ہر وہ بات جو تم سے کہی گئی ہے کسی کا راز ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص تم میں سے کوئی بات کہہ کر چلا جاتا ہے تو اس کی بات تمہارے پاس بطور امانت رہ جاتی ہے پس امانت میں خیانت نہ کرو یہ ایک کمپنی اور تکلیف دہ حرکت اور عادت ہے۔الفضل 18-20 / دسمبر 11،1960/جون 2001ء) غیبت تعلیم میں مانع: غیبت کا اثر صرف انسان پر ہی نہیں بلکہ انسان کی جسمانی زندگی پر بھی پڑتا ہے اور اگر یہ عادت طالب علموں میں پیدا ہو جائے تو وہ دو گھنٹے پڑھنے کی بجائے یہ وقت ایک دوسرے کی غیبت کرنے گزار دیتے ہیں اور اس طرح ان کا وقت ضائع ہوتا ہے۔تعلیم میں حرج ہوتا ہے دنیاوی زندگی پر بھی اثر پڑتا ہے۔اس لئے اپنی ذات پر ظلم نہ کرو جتنی باتوں سے ہمیں روکا گیا ہے ان کا اثر پڑھائی پر بھی لازماً پڑتا ہے۔مثلاً ایک بدظنی ہی کو لے لیجئے اس کا بھی پڑھائی پر برابر اثر پڑتا ہے مثلاً ایک طالب علم اپنے دماغ میں یہ سوچتا ہے کہ یہ بات میرے خلاف فلاں طالب علم نے کہی ہوگی چنانچہ اس کے نتیجے میں اس کا دماغ کھولتا رہتا ہے اور سوچتا ہے کہ میں بھی اس سے بدلہ لے کر چھوڑوں گا پس اس غصے کی وجہ سے اس کا قیمتی وقت ضائع ہوتا رہتا ہے اس طرح بدظنی کا عام دنیوی زندگی پر بھی بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔“ ( مشعل راه جلد دوم صفحه 154)