غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 52 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 52

52 باتوں سے پر ہیز کرو۔(10) گناہ کی باتیں نہ کرو۔(11) خود رائی اور خود نمائی کے لئے دوسروں پر نکتہ چینی نہ کرو۔(12) جھگڑالو نہ بنو۔(13) تصنع اور بناوٹ سے باتیں نہ کرو۔(14) فحش کلامی، بدزبانی اور گالی گلوچ سے پر ہیز کرو۔(15) کسی پر لعنت مت بھیجو۔(16) افشائے راز نہ کرو۔(17) تمسخرو استہزا کی باتیں نہ کرو۔(18) ہنسی ٹھٹھے کی باتوں ہی میں زندگی گزار دینے کو اپنا مقصد نہ بناؤ۔(19) شعر و شاعری بری نہیں بشرطیکہ زبان کی حدود کو نہ پھلانگیں۔(20) کسی کے لئے یہ زیب نہیں کہ اپنے علم وفہم سے بالا تر بحثوں میں اُلجھے۔اوامر : (1) خدا تعالیٰ کے ذکر سے اپنے اوقات کو معمور رکھو۔(2) قرآن پڑھو۔(3) پیارے نبی پر ہمیشہ درود بھیجتے رہو۔(4) نماز پڑھو۔(5) ہمیشہ سچ بولواور سیدھی بات کرو۔(6) دعائیں کرو۔(7) استغفار کرتے رہو۔(8) میٹھے بول بولو۔(9) نیکیوں کی تلقین کرتے رہو۔(10) بدیوں سے رکنے کی تلقین کرتے رہو۔(11) وعدے کرو سچے وعدے کرو۔(12) کچی شہادت دو۔فرمایا:- غیبت کی باتیں نہ کرو۔تمہاری فطرت صحیحہ اسے پسند نہیں کرتی کہ کسی شخص کی پیٹھ پیچھے اس کے متعلق ایسی باتیں کرو خواہ کچی ہی کیوں نہ ہوں۔جنہیں وہ پسند نہیں کرتا۔بدیوں سے رُکنے کی تلقین کرتے رہو۔غیبت سے ریا سے تنگدلی سے بخل سے فخر و مباہات سے کبر و غرور سے بچنے کی تلقین کرتے رہو۔تمہاری زبان گند، عفونت، اور بدی کو دور کرنے والی مٹانے والی ہو۔بدی پھیلانے والی نہ ہو۔تمہارے منہ سے وہ پھول جھڑیں جن کی مہک سے زمین و آسمان کی فضا معطر ہو جائے۔