غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 50 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 50

50 ہیں۔حَافِظَاتٌ لِلْغَيْبِ کے متعدد معنی ہیں۔میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔لیکن ان میں سے ایک معنی کی طرف بہنوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہیں کہ حَافِظَاتُ لِلْغَيْبِ میں اللہ تعالیٰ نے مومنات کی ایک خصوصیت نمایاں کر کے بیان فرمائی ہے اور وہ یہ کہ مومنات غیبو بت کی حالت میں یعنی اس حالت میں کہ ان کی دوسری بہنیں کسی مجلس میں موجود نہ ہوں ان کی بعض کمزوریوں، خطاؤں، غفلتوں، کوتاہیوں اور عیوب کی حفاظت کرتی ہیں اور اس بات کا پورا خیال رکھتی ہیں کہ ان کے منہ سے اپنی کسی دوسری بہن کے متعلق کوئی ایسی بات نہ نکل جائے۔جو اسے بد نام کرنے والی ہو۔بِمَا حَفِظَ اللہ میں یہ فرمایا کہ دعائیں مانگنے اور نیک اعمال بجالانے والی مومنہ عورت کو خدا تعالیٰ کی حفاظت حاصل ہوتی ہے اور دوسرے ان الفاظ میں اس طرف بھی ایک لطیف اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر تم حافظات تلغیب ہوگی تو اللہ تعالیٰ تمہاری بھی حفاظت کرے گا اگر تم اپنی دوسری بہنوں کے عیوب کی ستاری کرنے والی ہوگی تو اللہ تعالیٰ تمہارے عیوب کی ستاری کرے گا اگر تم دوسری بہنوں کی عزت کی حفاظت کرنے والی ہو گی تو اللہ تعالیٰ تمہاری عزت کی حفاظت کرے گا۔اگر تم دوسری بہنوں کی اچھی باتیں بیان کر کے ایک نیک فضا پیدا کرنے والی ہوگی تو اللہ تعالیٰ تمہاری بہنوں کو القا کرے گا کہ وہ تمہارے متعلق اچھی باتیں کریں ایک نیک فضا اپنے ماحول میں پیدا کریں۔(فرموده 20 دسمبر 1965ء بر موقع جلسہ سالانہ ، کتاب المصابیح صفحه 5 تا11) زبان، اوامر و نواہی : اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سے اعضاء دیئے ہیں۔آنکھ دی ہے جس سے ہم رنگوں اور شکلوں کو دیکھتے ہیں۔کان دیئے ہیں جن سے ہم صوتی لہروں کو سنتے ہیں۔ناک دی ہے جس سے ہم خوشبو اور بد بو سونگھتے اور حظ اُٹھاتے اور تکلیف محسوس کرتے