غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 13 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 13

13 ان لا يُشركن بِاللَّهِ شَيْئًا وَّلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلُنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَانِ يَفْتَرِيْنَهُ (الممتحن : 13) ترجمہ: وہ اللہ کا شریک کسی کو نہیں قرار دیں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ ہی زنا کریں گی اور نہ ہی اولاد کو قتل کریں گی اور کوئی جھوٹا بہتان کسی پر باندھیں گی۔اس آیت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مرض زیادہ عورتوں میں پایا جاتا ہے۔اس لئے خواتین کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔آپس کی ملاطفت انسانیت کی اعلیٰ ترین اقدار آپس کی ملاطفت انسانیت کی اعلیٰ ترین اقدار میں شامل ہے۔ارشادِ خداوندی ہے :- مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ (الفتح : 30) ترجمہ: محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے خلاف بڑا جوش رکھتے ہیں لیکن آپس میں ایک دوسرے سے بہت ملاطفت کرنے والے ہیں۔مومن کی زبان سے اور اس کے ہاتھ سے کسی کو گزند نہیں پہنچتا مومن ہر ایک کا خیر خواہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جہاں اخلاقی قدریں انسان کو بتائی ہیں وہاں اخلاق کی قسمیں بتا کر نیک اعمال کا نیک بدلہ اور باہمی محبت کا درس بھی دیا۔مکارم اخلاق کے بلند ترین درجہ پر فائز کی خوش خلقی : فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ