غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 74 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 74

74 اللہ تعالیٰ ہر احمدی مرد اور عورت کو اس سے بچائے۔پھر حدیث ہے۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا ” تم میں سے سب سے زیادہ میرے محبوب وہ ہیں جو بہترین اخلاق کے حامل ہوں، نرم خو ہوں ، وہ لوگوں سے انس رکھتے ہوں اور لوگ ان سے مانوس ہوں اور تم میں سب سے زیادہ مبغوض میرے نزدیک چغل خور، دوستوں کے درمیان جدائی ڈالنے والے اور بے گناہ لوگوں پر تہمت لگانے والے ہیں۔“ غیبت کرنے والے کی نیکیاں نامہ اعمال سے نکال دی جائیں گی : (ترغیب و ترہیب) دیکھیں غیبت کی وجہ سے وہ تمام نیک کام نماز، روزے، صدقے کسی غریب کی خدمت کرنا سب نیکیاں نامہ اعمال سے مٹادی گئیں۔صرف اس لئے کہ وہ لوگوں کی غیبت کرتا تھا۔اس بارہ میں جتنی احادیث پڑھیں ،خوف بڑھتا چلا جاتا ہے اس کا ایک ہی علاج ہے کہ آدمی ہر وقت استغفار کرتا رہے۔جس کے پاس چغلی کی جائے اُسے چاہئے کہ وہ چغل خور کی تصدیق نہ کرے: ”امام غزائی کہتے ہیں (اس کا خلاصہ یہ ہے ) کہ جس کے پاس چغلی کی جائے اُسے چاہئے کہ وہ چغل خور کی تصدیق نہ کرے اور نہ جس کے بارے میں چغلی