غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 64
64 گی۔اگر خدا ہمارے ساتھ ہے تو کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔حضرت بانی سلسلہ کا ایک فقرہ ہے کہ پلید دل سے پلید باتیں نکلتی ہیں اور پاک دل سے 66 پاک باتیں نکلتی ہیں۔درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔“ آپ احمدیت کے درخت کے پھل ہیں خدا کرے آپ سے احمدیت اس طرح پہچانی جائے جس طرح درخت پھل سے۔اس میں آپ کی سچائی کا گہرا دخل ہے۔اگر پھل میٹھا ہوگا تو پتہ لگے گا کہ درخت بھی میٹھا ہے۔واقعتا احمدیت کا درخت ہی وہ درخت ہے جس سے میٹھے پھل لگتے ہیں۔خدا کرے یہ باتیں آپ کے دل میں اُتر جائیں۔یہ آنحضرت کی باتیں ہیں اور حضرت مسیح موعود کی باتیں ہیں جو آنحضرت کے فیض سے نکلتی ہیں۔حضور نے قرآنی آیت کے حوالے سے فرمایا :- يَا أَيَّتُهَا انَّفُسُ الْمُطْمَئِنَّه اس میں ذکر ہے کہ اے لوگو! میرے عباد میں داخل ہو جاؤ۔حضور نے فرمایا عورتوں کے لئے ایک بات بتاتا ہوں کہ روح کی کوئی جنس نہیں تا ہم اللہ نے روح کا ذکر تانیث کے طور پر کیا ہے۔اے نفس مطمئنہ کا ذکرتا نیث کے طور پر عورت کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔مرد عورت کی تفریق تو دنیا میں ہے آخرت میں کوئی تفریق نہیں جنت کی نعمتیں اور ہیں جو سب کو ہی حاصل ہوں گی۔غیبت کرنے والا بھائی کا گوشت کھانے والا : حضور نے ایک اہم نصیحت یہ فرمائی کہ غیبت سے بچو قرآن کریم میں غیبت