غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 51 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 51

51 ہیں۔ہاتھ دیئے ہیں جن سے پکڑنے کا کام لیتے ہیں اور زبان دی ہے جس سے ہم چکھتے اور بولتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ان سب اعضاء میں زبان کو ایک خاص اور بڑا اہم مقام حاصل ہے اس لئے کہ ہم اس سے صرف چکھتے ہی نہیں بلکہ بولتے اور بیان بھی کرتے ہیں۔آنکھیں صوتی لہروں کو سُن نہیں سکتیں۔کان خوبرو اور بدر و میں امتیاز نہیں کر سکتے۔یہی حال دوسرے اعضاء کا ہے جن کا عمل ایک محدود دائرہ میں بند ہے۔زبان کا حال اس سے مختلف ہے ہمارا ہر عضو جو اپنے محسوسات کو ہمارے دماغ تک پہنچاتا ہے اور خود ہمارا دماغ جوان محسوسات کو سمجھتا، ان پر غور و فکر کرتا اور نتائج اخذ کرتا ہے وہ ان نتائج کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے زبان یا بیان کا محتاج ہے اور قوت بیان ہی ہے جو انسان چرند پرند اور دوسری مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔آؤ اب ہم دیکھیں کہ ہمارے ہادی و مطاع محمد رسول اللہ ﷺ نے زبان کی استواری اور صحیح استعمال کے لئے ہمیں کیا ہدایات فرمائی ہیں۔ہم پر اس بارہ میں کون سی پابندیاں عائد کی ہیں اور اس کے صحیح استعمال کیلئے کون سے راستے آپ نے ہم پر کھولے ہیں۔ہماری زبان پر ہمارے خدا اور ہمارے نبی نے جو پابندیاں عائد کی اُن میں سے 20 نواہی پیش کرتا ہوں۔نواہی: (1) جھوٹ مت بولو۔(2) جھوٹے وعدے نہ کرو۔(3) غیبت کی باتیں نہ کرو۔(4) تہمت کے بول نہ بولو۔(5) چغلی نہ کھاؤ۔(6) دورخی باتیں نہ کرو۔(7) خوشامدانہ باتیں نہ کرو۔(8) لایعنی باتیں نہ کرو۔(9) فضول