غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 3 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 3

3 پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ لجنہ اماءا عد سالہ جشن تشکر کی خوشی میں کم از کم سوکتب شائع کرنے کے منصوبے پر عمل کی توفیق پارہی ہے۔زیر نظر کتاب اس سلسلے کی اسی ویں (80) کتاب ہے۔غیبت ایک بدترین گناہ کے عنوان کے تحت محترمہ صاحبہ نے بڑی محنت سے قرآن مجید احادیث مبارکہ کتب و ملفوظات حضرت مسیح موعود اور خلفائے کرام کے ارشادات سے قیمتی مواد جمع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ موصوفہ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔اس کتاب کی ایک خوبی یہ ہے کہ مختصر ہے ایک نشست میں موضوع کا ہر پہلو نگاہ میں آجاتا ہے۔فلاحی معاشرہ میں آپس کی کچی محبت، ہمدردی صلى الله اور خیر خواہی بنیادی صفات ہیں۔جس کے حصول کے لئے آنحضرت ﷺ نے نہایت مختصر الفاظ میں بہت وسیع حکمت کی بات بیان فرمائی ہے۔المسلم مرآة المسلم ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا آئینہ ہے۔جب انسان آئینہ دیکھتا ہے تو آئینہ اس کی خوبیاں اور خامیاں بتا تا ہے لیکن صرف اس کو جو آئینہ دیکھ رہا ہوتا ہے۔کسی دوسرے کو نہیں بتاتا کہ اس میں یہ یہ خرابیاں ہیں اس حدیث پر عمل کر کے ہم بہت سے برے نتائج والے کاموں سے بچ سکتے ہیں۔اور حقیقی انسان بن سکتے ہیں۔انسان کا مطلب ہے دو محبتیں۔ایک خدا تعالیٰ کی اور دوسری خدا تعالیٰ کی مخلوق کی۔دونوں محبتوں کے ساتھ انسانیت اُن راہوں پر گامزن ہوگی جو تخلیق کا مقصد ہے۔الازھار لذوات الخمار میں حضرت مصلح موعود کا ایک ارشاد درج ہے کہ اپنا