غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 4
مائد تجویز کرو۔میں اپنی عزیز بہنوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ قوم کا مستقبل سنوارنے کے لئے خوبیوں کو اُجاگر کریں اور اپنا مالٹو تجویز کریں کہ ہر خوبی کو اپنانا ہے ہر بدی کو دور کرنا ہے حضرت مصلح موعود کو لجنہ اماءاللہ کے قیام سے بہت تو قعات تھیں آپ کا الہام ہے اگر تم پچاس فیصد عورتوں کی اصلاح کر لو تو۔۔۔۔و ترقی حاصل ہو جائے گی پھر آپ نے فرمایا عورت ایک قیمتی ہیرا ہے لیکن اگر اس کی تربیت نہ ہو تو اس کی قیمت کچے شیشے کے برابر بھی نہیں کیونکہ شیشہ تو پھر بھی کام آتا ہے لیکن ان عورتوں کی کوئی قیمت نہیں جس کی تعلیم و تربیت اچھی نہ ہو اور وہ دین کے کام نہ آ غیبت سے بچنے کے حکم میں خواتین پر زور ہے اس لئے ہمیں زیادہ قوت سے اپنا دفاع کرنا ہوگا۔پس اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے عہد کریں کہ اس موذی گناہ سے بچتی رہیں گی۔عیوب پر نظر ڈالنی ہے تو اپنے عیوب پر ڈالیں۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں :- بدی پر غیر کی ہر دم نظر ہے مگر اپنی بدی سے بے خبر ہے