غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 19 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 19

19 اچھے مسلمان کی نشانی یہ ہے کہ اُس سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے اس حدیث میں بھی زبان کا ذکر ہے یعنی اپنی قوت گویائی سے کسی کو تکلیف نہ دی جائے۔عَنْ عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَن النَّبيِّ ﷺ قَالَ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ عليه وسلم الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ (ترندی) ترجمہ: حضرت عبداللہ ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا کہ مسلم وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔سب سے زیادہ مکروہ فعل غیبت ہے: " عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قِيْلَ يَا رَسُوْلَ اللهِ لا مَا الْغِيْبَةُ قَالَ ذِكرُكَ أَخَاكَ بِمَا يَكْرَهُ، قَالَ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فِيْهِ مَا أَقُولُ، قَالَ إِنْ كَانَ فِيْهِ مَا تَقُولُ فَقَدْ اغْتَبْتَهُ وَإِن لَّمْ يَكُن فِيهِ مَا تَقُولُ فَقَدْ بَهَنَّهُ ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم سے پوچھا گیا۔یا رسول اللہ ! غیبت کسے کہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا :- تیرا اپنے بھائی کا ایسے رنگ میں ذکر کرنا جو اُسے برا لگے غیبت کہلاتا ہے اس صحابی نے عرض کی یا رسول اللہ! اگر اس شخص میں وہ بات پائی جاتی ہو پھر بھی؟ آپ نے فرمایا اگر اس میں وہ بات پائی جاتی ہو تو وہی تو غیبت ہے اور اگر ایسی بات کہتا ہے جو اس میں پائی ہی نہیں جاتی تو وہ بہتان ہے۔(ترمذی)