غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 18 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 18

18 ترجمہ: یقینا تمہارے لئے اللہ کے رسول میں ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔(جس کی تمہیں پیروی کرنی چاہئے ) (احزاب:22) حضرت سعد بن ہشام بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں نے عرض کی کہ اے ام المؤمنین مجھے آنحضرت کے اخلاق کے بارے میں کچھ بتائیں اس پر حضرت عائشہ نے فرمایا کیا آپ قرآن نہیں پڑھتے ؟ میں نے کہا کیوں نہیں؟ ضرور پڑھتا ہوں تو حضرت عائشہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نبی کے اخلاق قرآن کریم کے عین مطابق تھے۔(بحوالہ مسلم) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول خدا تمام لوگوں سے زیادہ با اخلاق تھے۔ابوداؤد میں ایک حدیث مبارکہ ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا :- ہے۔ترازو میں حسن خلق سے زیادہ وزنی کوئی چیز نہیں۔قیامت کے دن جب اعمال وزن کئے جائیں گے تو حُسنِ اخلاق کا وزن سب سے زیادہ ہو گا پس ضرورت ہے مذہب کے اس پہلو یعنی اخلاق پر زیادہ زور دیا الله جائے۔آنحضور کی بعثت کے مقصد کی تکمیل ہر مسلمان کا فرض ہے۔بہتری کی عليق طرف قدم اُٹھانے کے لئے اسوہ رسول سے رہنمائی حاصل کی جائے۔آپ نے بہتر اخلاق کے لئے زبان پر قابو کی تلقین فرمائی ہے۔زبان پر قابو : عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ نجات کس بات میں ہے؟ آپ نے فرمایا روک رکھ اپنی زبان اور چاہئے کہ جگہ دے تجھ کو تیرا گھر اور رو اپنے گناہوں پر۔(ترندی)