غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 17 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 17

17 احادیث مبارکہ کی روشنی میں غیبت کی ممانعت قرآنِ پاک میں ارشادِ خداوندی ہے :- وَمَا اتْكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ ، وَمَا نَهُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ج ط ترجمہ: رسول جو تمہیں عطا کرے تو اُسے لے لو اور جس سے تمہیں رو کے اُس سے رُک جاؤ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقینا اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بعثت کا مقصد اچھے اخلاق کی تکمیل الله إِنَّمَا بُعِثْتُ لا تَمَمَ صَالِحِى الْأَخْلَاقِ (الادب المفرد ) ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسولخدا نے فرمایا۔میری بعثت کا مقصد ہی اچھے اخلاق کی تکمیل ہے۔آپ قرآنی اخلاق کا مجسم نمونہ ہیں۔انسانیت کیلئے ایک مکمل ماڈل ہیں۔إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ ترجمہ: یقیناً اے رسول تو عظیم الشان اخلاق کا حامل ہے۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (القلم:5) :