غلبہء حق — Page 63
رسمی مسلمان نبی کے لفظ کو اپنی نسبت ثابت کر سکے ہیروت کی تمام کھڑکیاں بند کی گئیں مگر ایک کھڑ کی سیرت صدیقی کی کھلی ہے۔یعنی فنافی الرسول کی۔پس جو شخص اس کھڑکی کی راہ سے خدا کے پاس آتا ہے اس پریتی طور پر دہی نبوت کی چادر پہنائی جاتی ہے جو نبوت محمدی کی چادر ہے۔اس لیے اس کا نبی ہونا غیرت کی جگہ نہیں۔کیونکہ وہ اپنی ذات سے نہیں بلکہ اپنے نبی کے چشمہ سے لیتا ہے۔اور نہ اپنے لیے بلکہ اسی کے حلال کے لیے۔اس لیے اس کا نام آسمان پر محمد اور احمد ہے۔اس کے یہ معنی ہیں کہ محمد کی نبوت آخر محمد ہی کو ملی گو بروزی طور پر مگر یہ کسی اور کو۔پس یہ آیت کہ ما كان محمد ابا احد من رجالكم ولكن رسول اللہ وخاتم النبیین اس کے معنی یہ ہیں که لیس محمد ابا احد من رجال الدنيا ولكن هواب لرجال الآخرة لانه خاتم النبيين ولا سبيل إلى فيوض الله من غير توسطه ترجمہ : محمد ر صلی اللہ علیہ وسلم ) دنیا کے آدمیوں میں سے کسی کے باپ نہیں۔لیکن آخرت کے آدمیوں کے باپ ہیں۔کیونکہ وہ خاتم النبیین ہیں اور اللہ کے فیوض کی طرف ان کے توسط کے بغیر کوئی راہ نہیں۔ناقل )۔عرض میری نبوت اور رسالت باعتبار محمد اور احمد