غلبہء حق

by Other Authors

Page 257 of 304

غلبہء حق — Page 257

جلسہ کرتے ہم نے اُن کو اس پر مقر نہیں کیا تھا۔پھر جبکہ ندا نے مجھے یہ طاقت دی ہے کہ میں اس فتنہ کومٹا سکوں تو انہوں نے یہ کام خود نخود کیوں کیا۔چنانچہ شیخ یعقوب علی صاحب سے بھی جو اس جلسہ کے بانی تھے ، آپ نے فرمایا آپ دوبارہ سعت کریں۔غرض خواجہ کمال الدین صاحب ، مولوی محمد علی صاحب اور شیخ يعقوب علی صاحب سے دوبارہ بیعت لی گئی۔مجلس کے خاتمہ پر مسجد سے نیچے اُترتے ہوئے مولوی محمد علی صاحب نے کہا کہ یہاں میری بہت ہتک ہوئی ہے، ہمیں اب قادیان میں نہیں رہ سکتا۔یہ بات معلوم کر کے ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم حضرت خلیفہ اسح الاول کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درخواست کی کہ آپ جلدی سے مولوی محمد علی صاحب کو منوا لیں۔اس پر حضرت خلیفہ المسیح الاول نے فرمایا ' ڈاکٹر صاحب !میری طرف سے مولوی محمد علی صاحب سے کہہ دیں کہ اگر انہوں نے کل جانا ہے تو آج ہی قادیان سے تشریف لے جائیں خلیفہ رشید الدین صاحب نے جب یہ سنا تو اُن کے ہوش اُڑ گئے۔اور کہا کہ میرے نزدیک تو بڑا فتنہ ہوگا۔حضرت خلیفہ الاول رضی اللہ عنہ نے فرما یا یہ ڈاکٹر صاحب ! میں نے جو کچھ کہنا تھا کہ دیا۔اگر فتنہ ہوگا، تو میرے لیے ہوگا۔آپ کیوں گھبراتے ہیں۔انہیں کہ دیں کہ وہ قادیان سے جانا چاہتے ہیں تو کل کی بجائے آج ہی چلے جائیں۔نوٹ: یہ مضمون خلافت احمدیہ کے مخالفین کی تحریک بیان فرمودہ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی المصلح الموعود ایدہ اللہ تعالیٰ سے مختصر کر کے نقل کیا گیا ہے۔اس کے بعد مولوی محمد علی صاحب پر خواجہ کمال الدین صاحب کا رنگ چڑھ گیا اور اختلافی مسائل متعلق نبوت مسیح موعود اور کفر اسلام پیدا ہوئے۔