غلبہء حق

by Other Authors

Page 25 of 304

غلبہء حق — Page 25

۲۵ باب اوّل نبوت مسیح موعود اور مولوی محمدعلی نا کے عقید میں تبدیلی اس حقیقت کو بیان کرنے کے بعد کہ احمدیوں کے لاہوری فریق کو ہماری جماعت کے مقابلہ میں سراسر نا کا می اور ہزیمیت ہوئی ہے اب ہم ممتاز احمد صاحب فاروقی کی کتاب فتح حق " کے نفس مضمون کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔فاروقی صاحب نے اس کتاب کو اردو اور انگریزی میں اس طرح شائع کیا ہے کہ ایک صفر پر انگریزی تحریر ہے اور دوسرے صفحہ پر اردو۔اور اس کے پیش لفظ میں وجہ تالیف یہ ظاہر کی ہے کہ : بیرونی ممالک کے مسلمانوں اور احمدی احباب کا تقاضا تھا کہ حضرت مسیح موعود کے دعاوی اور جماعت احمدیہ میں تفرقہ بازی اور اس کی حقیقت پر انگریزی زبان میں کوئی کتاب ہونی چاہیے تاکہ اُردو نہ جاننے والے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔تو ان احباب کی خاطر یہ مختصر کتاب لکھی گئی ہے۔رپیش لفظ فتح حق حث) فاروقی صاحب نے اپنی اس کتاب میں ایک حد تک اختلافی مسائل پر نوٹ: استفادہ کے ساتھ حاصل کا لفظ درست نہیں۔استفادہ کر سکیں چاہیئے۔